پولیس اہلکار ایمانداری، محنت، دیانت اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں،سی سی پی او پشاور عباس احسن

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے ضلع خیبر پولیس کے ساتھ دربار کا انعقاد کیاہے، خصوصی دربار میں ڈی پی او ضلع خیبر وسیم ریاض، ایس پی انوسٹی گیشن ضلع خیبر عبد اسلام خالد سمیت دیگر ضلعی وٹریفک پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی،اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے پروموشن، رہائشی سہولیات سمیت دیگر اجتماعی مسائل کے حوالے سے سی سی پی او عباس احسن کو عرض و معروض پیش کی جس پر سی سی پی او نے موقع پر ہی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے خیبر میں یادگار شہداء کی تعمیر اور شہریوں کو ٹریفک آگاہی کی خاطر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے قیام کی بھی ہدایت کی ، اس موقع پرسی سی پی او نے پولیس اہلکاروں میں جدید خود کار اسلحہ تقسیم کرنے سمیت ٹریفک پولیس خیبر کو گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور ٹریفک وردی حوالہ کرنے سمیت دفاتر کے کمپوٹر سسٹم، فرنیچر اور دیگر ضروری آلات بھی حوالہ کیں،اس موقع پر سی سی پی او نے ٹریفک پولیس اہلکاروں میں کمیشن اور پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں میں بنک چیکس بھی تقسیم کئے سی سی پی او عباس احسن نے دربار سے اپنے خطاب کے دوران فاٹا انضمام کو تاریخی اقدام قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر پولیس کو جدید تربیت کا عمل جاری ہے جس کے تحت 1500 اہلکاروں کی بیسک تربیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس وقت 8 سو مزید اہلکار زیر تربیت ہیں جس سے ضلع خیبر پولیس کے استعداد کار میں مزید نکھار پیدا ہو گا، سی سی پی او نے مزید کہا کہ ضلع خیبر پولیس اہلکاروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے پولیس دربار منعقد کیا گیا ہے، سی سی پی او نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ضلع خیبر پولیس کے تمام اہلکاروں کی سینیارٹی لسٹس مرتب کی جارہی ہیںجس سے تمام اہلکاروں کی پروموشن کا مسلہ حل ہو جائے گا،انہوں نے لاجسٹک سپورٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر ٹریفک پولیس کو گاڑیاں اور ہیوی بائیکس حوالہ کی جا رہی ہیںجبکہ آئندہ کچھ روز میں خیبر پولیس کو مزید گاڑیاں حوالہ کرنے سمیت ضلع خیبر میں جدید وائرلیس سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے جس سے خیبر پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی، انہوں نے بیسک تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروںکی خاطر خصوصی تفتیشی تربیت کے حوالے سے ورکشاپس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی، سی سی پی او نے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ ضلع خیبر میں اس وقت 23 پولیس بلڈنگ کی تعمیر پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے اہلکاروں کے رہائشی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا سی سی پی او عباس احسن نے ضلع خیبر پولیس کی جانشفانی اور فرائض کی ادائیگی کی تعریف کرتے ہوئے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے اور اس ضمن میں بلا تفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ضلع خیبر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کونکیل ڈالنے کی خاطر سپیشل ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ، سی سی پی او نے فاٹا انضمام کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انضمام سے ضلع خیبر میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جبکہ ضلع خیبر پولیس انضمام کے اصل روح کے مطابق قانون کی بالادستی کے لئے کام کرتے ہوئے ایمانداری،محنت، دیانت اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں