امیرمقام کی مریم اورنگزیب کے بارے میں وزیراعلی محمود خان کی گفتگو کی شدید مذمت

ایک خاتون کے بارے میں نازیبا گفتگو وزیراعلی کے منصب کے بھی شایان شان نہیں ، امیر مقام

جمعہ 9 جولائی 2021 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے بارے میں وزیراعلی محمود خان کی گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان نے ثابت کیا کہ وہ بے شرم وزیراعظم کے بے شرم وزیر اعلیٰ ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ محمودخان عمران نیازی کی پیروی میں پختون روایات اور خواتین کے احترام کو بھول گئے ہیں ،جس حکومت کو خیبرپختونخوا میں غریب اور کچے گھر نظر نہیں آتے، اس کے وزیراعلی کے خواتین کے بارے میں گفتگو کا سلیقہ بھی بھول گیا ہے،عوام کی نظروں سے گر جانے والی حکومت اخلاقی معیار میں بھی انتہائی گرچکی ہے، ان کے رویے افسوسناک ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی صحبت میں رہ کر محمود خان بھی ویسے ہی ہوگئے ہیں ،ایک خاتون کے بارے میں نازیبا گفتگو وزیراعلی کے منصب کے بھی شایان شان نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مریم اورنگزیب سے معافی مانگیں۔