مقبوضہ جموںوکشمیر،جموںپٹھانکوٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا

جمعہ 9 جولائی 2021 22:20

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں پٹھان کوٹ ہائی وے اور اسکے آس پاس کے دیہاتوں میں آج( جمعہ ) ہائی الرٹ کردیا۔ ہائی الرٹ گاو ٴں والوں کے اس دعوے کے بعد کیا گیا کہ انہوں نے زرعی کھیتوں کے قریب بھاری ہتھیاروں والے افراد کو دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلع سامبا کے گائوں چھن کنا کے رہائشی رویندر کمار نے دعوی ٰ کیا ہے اس نے جمعرات کو رات گئے فوج کی وردی میں بھاری ہتھیاروں سے لیس چار افراد دیکھے ہیں۔

رویندر کمار اپنے والد کے ساتھ رات کے وقت جنگلی جانوروں سے مکئی کی فصل کی حفاظت کر رہے تھے جب انہیں ریلوے پل کے قریب چار مشتبہ افراد نظر آئے جس کی اطلاع انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فورسز نے ضلع سامبا میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سامبا راجیش شرما نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس ہم ہائی الرٹ ہے ، چیکنگ تیز کردی گئی ہے اور تمام حساس مقامات پر فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے