میڈیا ہاؤس حملہ کیس: مقدمات میں فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی

شہری علاقوں کو اپنی کالونیاں بنائیں۔ شہری علاقے کے لوگوں کو انکے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جولائی 2021 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے میڈیا ہاؤس پر حملہ اور ملک مخالف نعروں، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمات میں فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو میڈیا ہاؤس حملہ، ملک مخالف نعروں، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، رف صدیقی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت لنک عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔ ملزمان پر میڈیا ہاؤس پر حملہ کرنے اور ملک مخالف نعروں، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔ غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے طے کرلیا ہے کہ شہری علاقوں کو اپنی کالونیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

شہری علاقے کے لوگوں کو انکے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ یہاں غیر آئینی طریقے سے لوگوں کا روزگار ختم کیا جارہا ہے۔ یہاں کہیں سے بھی کوئی آیا جعلی ڈومیسائل بناکر نوکریاں دے دی گئیں۔ یہاں کے تعلیمی نظام کو بھی تباہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ یہاں میٹرک کے امتحانات میں پرچے آٹ ہونے پر افسوس ہے۔ جو بچہ محنت کرکے آیا اس کا استحصال کیا گیا۔ جیالوں کی مدد کے لئیے پرچے آٹ کروائے جارہے ہیں۔ نقل کرنے کے لئیے گھنٹوں کا وقت انہیں دیا گیا۔ اس طرح طلبہ و طالبات کے مستقل کو دا پر لگا دیا گیا ہے۔ میں سندھ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں اس ظلم کو ختم کریں۔ یہاں جیلوں میں لوگ مر رہے ہیں وہاں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جیل میں قیدیوں کی اموات ہو رہی ہیں۔