آل سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن سکھر کا اجلاس

ہفتہ 10 جولائی 2021 20:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) آل سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن سکھر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی صدر تصدیق شہاب الدین نے کراچی سے آن لائن ویڈیو لنک پر شرکت کی اجلاس میں ّل سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے مرکز ی جنرل سیکریٹری عبدالجبار سومرو ، محمد یونس شیخ ، گل محمد گھمرو ، ریجنل سکھر کے صدر سید زاہد حسین شاہ ، اسراد حسین لاکھو ، بادشاہ ، جمعہ خان ، اقبال کلہوڑو ، بددالدین ہکٹرو، اشفاق شیخ و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تصدیق شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ایسٹیوٹا ہیڈکواٹر مینیجمنٹ کو کئی بار درخواست دی جا چکی ہے کہ سول سرونٹ کیساتھ ظلم و زیادتی بڑھ گئی ہیں اور انکے جائز حقوق ضبط کئے جا رہے ہیں لیکن بالا افسران ان مسائل حل کرنے کیلئے کسی صورت سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں آج بھی سول سرونٹ کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جا رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگیآل سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ہمارے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر ہمارا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا اجلاس میں تنظیمی امورو دیگر معمالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔