نیوزی لینڈ میں چاند نظر آگیا ،عیدالاضحی 21جولائی بروز بدھ کو ہوگی

اللہ تعالی اس بابرکت مہینے میں نیوزی لینڈ میں مقیم مسلمانوں کی قربانی قبول فرمائے،چیئرمین ہلال کمیٹی نیوزی لینڈ

اتوار 11 جولائی 2021 16:10

آک لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) نیوزی لینڈ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اورعیدالاضحی 21جولائی بروز بدھ کو ہوگی،میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈمیں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین ہلال کمیٹی آف نیوزی لینڈ شیخ محمد عامر کی صدارت میں اتوار کواجلاس منعقد ہوا،،اجلاس میں ہلال کمیٹی کو ملک بھر میں ذوالحجہ کاچاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس پر ہلال کمیٹی آف نیوزی لینڈ کے چیئرمین شیخ عامر نے ذوالحجہ کا چاند نظرآنے کاعلان کیا،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نیوزی لینڈ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور12جولائی بروز پیر کو یکم ذوالحجہ جبکہ 21جولائی بروز بدھ کو نیوزی لینڈ میں عیدالاضحی منائی جائیگی،شیخ عامر میںنے نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی قربانی کے ا س بابرکت مہینے میں آپ کی قربانی اورنیک اعلام قبول فرمائے۔

متعلقہ عنوان :