ملالہ یوسف زئی 24ویں سالگرہ (آج )منائی جائیگی

اتوار 11 جولائی 2021 16:35

احمد یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی24 ویں سالگرہ (آج)12 جولائی بروزسوموار کومنائیں گی وہ 12 جولائی 1997 کو مینگورہ میں پیداہوئی جہاں پر انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ،ملالہ یوسفزئی بچپن ہی سے تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں اور انہوں نے خواتین کی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی ۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی نے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو جہالت سے نکالنے اور ان کی زندگی میں جدت لانے کیلئے کالم نگاری کاآغاز کیا وہ دہشت گردی کا نشانہ بھی بنیں ،ملالہ یوسفزئی کو دنیا کا سب سے بڑا نوبل پرائز انعام بھی ملا۔