کمال راشد خان کی پریانکا کی طلاق اور کنگنا کی شادی سے متعلق پیشگوئی کر دی

سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے غلط ناموں کی وجہ سے کبھی بھی کامیاب اداکار نہیں بن سکیں گے، ادا کار

اتوار 11 جولائی 2021 17:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طلاق اور کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ کمال راشد خان نے ٹوئٹر پر مختلف پیش گوئیاں کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا اور ان کے شوہر نِک جونس سے متعلق ہے۔کے آر کے کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سالوں کے اندر نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

(جاری ہے)

کمال راشد خان کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ناگوار ی کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ متعدد صارفین نے کے آر کے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔علاوہ ازیں فلمی ناقد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کبھی نہیں ہوگی۔خبروں میں رہنے کے شوقین کمال راشد نے اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹوں کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے غلط ناموں کی وجہ سے کبھی بھی کامیاب اداکار نہیں بن سکیں گے۔