باغبان فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا ، پروڈیوسر کا انکشا ف

اتوار 11 جولائی 2021 17:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) 2003 میں بننے والی بالی وڈ کی مقبول ترین فلم باغبان کے حوالے سے پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے کہا کہ فلم باغبان کی ہدایتکاری میرے سسر فلمساز بلدیو راج چوپڑا نے کرنا تھی اور انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔

رینو چوپڑا نے بتایا کہ بعدازاں کچھ نجی مسائل کے سبب راکھی نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور میرے سسر کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔کئی سال بعد فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کر کے اسے بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ہدایتکاری رینو کے شوہر اور بلدیو راج کے بیٹے روی چوپڑا نے کی اور مرکزی کردار اداکار امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے نبھایا۔

متعلقہ عنوان :