تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں،نالائق حکمران غربت کا نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ کرناچاہتی ہے،جمشید اختر شیخ

حکمرانوں میں اہلیت،صلاحیت کی کوئی چیز نہیں،حکومتی پالیسیوں سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے،صدرمسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ

اتوار 11 جولائی 2021 18:00

امسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ٹریڈرز ونگ کے صدر جمشید اختر شیخ نے کہاہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بے نقاب ہوچکے،تبدیلی سرکار غربت کا نہیںبلکہ غریب کا خاتمہ کرناچاہتی ہے،حکمرانوں کے تمام تر وعدے ہوا کی نظر ہوچکے ہی،حکومت صرف بیان بازی پر چل رہی ہے،موجودہ نالائق حکمران وطن عزیز کیلئے بحرانوں کی علامت بن چکے ہیں،ملک میں لوڈشیڈنگ کی بدترین صورتحال ،مسلم لیگ(ن) نے شارٹ فال مکمل کردیاتھا،تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں،اُن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کا وطیرہ بدلیں عوام ان کی کارکردگی دیکھ چکی ہے، وزیراعظم عمران نیازی کے باربار دعوئوں اوروعدوں کے باوجود مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں آ رہا،شوگرمافیا230ارب روپے اضافی عوام کی جیبوں سے نکال چکا ہے، حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے 40کروڑ روپے اضافی منافع مالکان کی جیبوں میں ڈال دیا ہے،یوں محسوس ہوتاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا ٹھیک طرح سے ادراک ہی نہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما جمشید اخترشیخ نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،پٹرول،بجلی اور باقی ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے،تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جعلی تبدیلی کے نعرے لگانے والے نااہل حکمران جتنے مرضے جھوٹے مقدمات بنا لیں اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو قیدو پابند سلاسل کرلیں وہ پھر بھی ملک چلا نہیں سکتے،قائد میاں نوازشریف اوراُن کی ٹیم ہی وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لوگ اب میاں برادران کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں،تعمیروترقی مسلم لیگ(ن) کا دور تاریخی اہمیت کا حامل دور رہاہے،مسلم لیگ(ن) ہی دوبارہ عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ کی عفریت سے نکالے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں عوام کی سہولیات اور عوامی منصوبوں سے ملک کو تعمیر وترقی کی منازل پر ڈالا تھا موجودہ نالائق حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے،مسلم لیگ(ن) کے دوراقتدار میں ملک میں بے پناہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مکمل طورپر حل کردیاتھا۔

جمشید اختر شیخ نے مزید کہاکہ شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے تفصیلی فیصلوں میں تسلیم کیاگیا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا،نیب اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات اور کرپشن کے ثبوت پیش کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہا،یہ فیصلے حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، نیب اور عمران نیازی گٹھ جوڑقوم کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے۔