پیر صاحب پگارا کی والدہ کی نماز جنازہ میں یوسف رضاگیلانی، آغا سراج سمیت حر جماعت کے معززین کی شرکت

اتوار 11 جولائی 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) پاکستان فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ۔پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اور پیر سید علی گوہر شاہ راشدی کی والدہ کا جنازہ پیر جو گوٹھ میں ادا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں یوسف رضا گیلانی۔اسپیکر سندہ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر رشتہ داروں ۔سیاسی و سماجی رہنمائوں اور حر جماعت کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعد ازاں دعائے مغفرت کی گئی۔