تیمرگرہ، ملک میں بجلی بحران کے تناظر میں سولر سسٹم پر لوگوں کا اعتماد خوش آ ئندہے ،سید نور عالم باچا

اتوار 11 جولائی 2021 20:25

ز*تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2021ء) چیمبر آف کامرس کے صوبا ئی نائب صدر سید نور عالم باچا نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی بحران کے تناظر میں سولر سسٹم پر لوگوں کا اعتماد خوش آیندہے ،حکومت سولر سسٹم سے وابستہ کاروباری افراد کی حوصلہ افزا ئی کریں ،علاقہ کے اندر پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری حوصلہ افراء امر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں KSA الیکڑک اینڈ سولر سسٹم زیب ٹریڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیا ،اس موقع پر کے ایس ایس کے منیجمنٹ سٹاف انجنیئرساجد خان ،انجنیئر محمد اشفاق او ر کامران خان نے واضح کیا کہ مذکورہ سنٹر میں سولر انسٹالیشن ،LED Lights assemblingکے علاوہ الیکڑیکل انجنیرنگ میں مد میں خدمات فرا ہم کی جاسکی گی ،میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سابق تحصیل نا ظم عمران الدین ایڈوکیٹ ،بازار صدر حاجی انوارلدین ،جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شیر بہادر خان ،چمیبر کے نایب صدر عمران نذیر،بازار کے جنرل سیکرٹری حاجی لایق زادہ نے کہا کہ نوجون نسل سرکاری ملازمت کی بجا ئے اپنے کاروبار کی ترو یج پر توجہ دے ،علاقہ میں قیام امن کے بعد کاروباری سر گرمیوں کا فروغ خوش آیندہے