مشیر وزیراعلیٰ مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مقرر کرنا حکومت سندھ کا آئینی اختیار ہے، سید ذوالفقار شاہ
مرتضیٰ وہاب کی ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی حیثیت سے تعیناتی حکومت سندھ کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گی
اتوار 11 جولائی 2021 21:05
(جاری ہے)
اپوزیشن کے اعتراض کی قانونی حیثیت نہیں ہے البتہ حکومت سندھ کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر تقرری کے بعد حکومت سندھ خود مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے کیونکہ کے ایم سی کو اس کے جائز حصے کی رقم 1999 سے ادا نہیں کی جارہی ہے جبکہ 30 جون 2010 کو ختم ہونے والے PFC ایوارڈ کو بھی ازسرنو طے نہیں کیا گیا۔
6500 سے زائد ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین اپنے پنشنری واجبات سے محروم ہیں۔ 2020 میں مستقل کردہ 266 ملازمین کا ریکارڈ HRM ڈپارٹمنٹ میں موجود نہ ہونے پر نیب اور اینٹی کرپشن ان 266 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کی سفارش کرسکتی ہے جو کہ میئر کراچی وسیم اختر کی منظوری سے بھرتی کیے گئے ہیں۔ ان مسائل کا سامنا کرنے پر مرتضیٰ وہاب کو کے ایم سی چلانے کیلئے اس کا جائز حق اور مناسب فنڈ میں حصہ حکومت سندھ کو دینا پڑے گا۔ نہ دینے کی صورت میں تنخواہوں، پنشن کے بحران کا مرتضیٰ وہاب اور حکومت سندھ کو سامنا کرنا پڑے گا۔ عدالت عالیہ سندھ پہلے ہی اس سلسلے میں پنشنرز کو ادائیگی کیلئے اثاثے فروخت کرنے کا حکم دے چکی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ سکھر سرکٹ وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری کیبنٹ اور سیکریٹری ایگری کلچر کی تنخواہیں ریٹائر پنشنرز کو ادائیگی نہ کرنے پر روک چکی ہے جو کہ تین ماہ کے بعد ادائیگی کرنے پر بحال کی گئی ہیں لہٰذا ایسی صورتحال میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی حیثیت سے مرتضیٰ وہاب یا کسی بھی سیاسی شخصیت کو مقرر کرنا گھاٹے کا سودا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.