سلطان آف عمان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے،سعودی عرب

سلطان ہیتھم بن طارق نے تمام سرسبز مشرق وسطی پروگرام میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے،سعودی وزیرخارجہ

پیر 12 جولائی 2021 11:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور کابینہ کے رکن عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے کہ سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کا دورہ سعودی عرب دونوں برادرملکوں کے مابین سفارتی اور برادرانہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اور شراکت کی سطح کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دوروں نے باہمی تعاون کے افق کو وسعت دینے اور مشترکہ معاشی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے گرین مشرق وسطی پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے الجبیر ے کہا کہ سلطان ہیتھم بن طارق نے تمام سرسبز مشرق وسطی پروگرام میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔قبل ازیں سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے الریاض میں سعودی ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں خطے کو درپیش ماحولیاتی چیلنجوں اور ان کے معاشی ، معاشرتی اور صحت کے اثرات ، اورگرین مشرق وسطی پروگرام پر بات چیت کی گئی تھی۔