Live Updates

ْآزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کیلئے پاک آرمی کو بھی مدعو کیا جائیگا،شیخ رشید احمد

کشمیر میں عمران خان کی پذیرائی ہے، 25جولائی کو عمران خان حکومت بنانے جا رہے ہیں،عمران خان کشمیر کا کیس لے کر آگے جائیں گے،سابقہ فاٹا میں تھری جی اور فور جی کھولنے جارہے ہیں، اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وزارت داخلہ بند بھی کرسکتی ہے،راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں،منتخب علاقوں یا گلیوں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائیگا ،کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق فیصلے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے ،کابینہ (آج) منگل کو فیصلہ کرے گی کہ ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہوگا، اپوزیشن دھرنے کی تیاری کریں، ان کا حق ہے ، لاقانیت کی صورت میں آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے،پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتر بنا سکتا ہے ، وزارت داخلہ تمام مسائل اور حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے،میرے پاس ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے کسی نام کو نکالنے کی درخواست نہیں آئی، شہباز شریف کی درخواست بھی وصول نہیں ہوئی، وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 جولائی 2021 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کیلئے فورسز مانگی ہیں، سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ضرورت پڑنے پر پاک آرمی کو بھی مدعو کیا جائیگا،کشمیر میں عمران خان کی پذیرائی ہے، 25جولائی کو عمران خان حکومت بنانے جا رہے ہیں،عمران خان کشمیر کا کیس لے کر آگے جائیں گے،سابقہ فاٹا میں تھری جی اور فور جی کھولنے جارہے ہیں، اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وزارت داخلہ بند بھی کرسکتی ہے،راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں،منتخب علاقوں یا گلیوں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائیگا ،کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق فیصلے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے ،کابینہ (آج) منگل کو فیصلہ کرے گی کہ ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہوگا، اپوزیشن دھرنے کی تیاری کریں، ان کا حق ہے ، لاقانیت کی صورت میں آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے،پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتر بنا سکتا ہے ، وزارت داخلہ تمام مسائل اور حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے،میرے پاس ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے کسی نام کو نکالنے کی درخواست نہیں آئی، شہباز شریف کی درخواست بھی وصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول نے الیکشن سے پہلے شور مچا رکھا ہے ،کشمیر میں پزیرائی عمران خان کی ہے،خطے کے حالات تحریک انصاف کی حکومت بننے کے متقاضی ہیں،عمران خان کشمیر کا کیس آگے کے کر جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کرانے میں کردا رادا کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مزید سیکیورٹی بڑھائیں گے،پاک آرمی ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ اب ہم ہفتہ وار وزارت داخلہ کی کارگردگی پر بریفنگ دیں گے،ایف آئی اے میں پندرہ پندرہ سال سے تعینات ملازمین کو ٹرانفسر کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے میں جو لوگ تین تین سال سے تعینات کئے گئے تھے ان کا تبادلہ کیا گیا ہے،نادرا میں 39 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے،ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ جعلی شناختی کارڈوں میں ملوث ہیں ان کو برطرف کیا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ تمام فاٹا میں تھری جی اور فور جی کھلنے جارہا ہے، کابینہ نے منظوری بھی دیدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرحلے میں کوئی احساس معاملہ ہوا تو ایجنسیوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کچھ وقت کے لیے بند بھی کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے کیسز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑھ رہے ہیں،این سی او سی نے سخت ایس او پیز جاری کردیا۔

۔ انہوںنے کہاکہ طورخم بارڈر پر جن لوگوں کی کرونا رپورٹ منفی آئی ان کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے،جن کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کو متعلقہ لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے،ٹی ایل پی کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھیج دی گئی ہے (آج)منگل کو کابینہ فیصلہ کریگی۔شیخ رشید نے کہاکہ تمام اداروں کو ترجمان اور سوشل میڈیا کے لیے ایک بندہ رکھنے کا کہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے جو آیا اس کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں،پولیس مشکوک شخص کی تحقیقات کررہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز کے اندر دھرنے کی خواہش ہورہی ہے ،ہم الیکشن جیتیں گے یہ دھرنے کی تیاری رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان صورتحال پر وزارت خارجہ روزانہ بیان دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ساری زندگی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے،بھارتی لوگ پکڑے گئے جو پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی صورتحال پر فارن آفس بات کریگا ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں فوج پولنگ بوتھ کے اندر تعینات نہیں کی جارہی ہے ،فوج نا کھڑی ہوتو لوگ الیکشن ڈبے اٹھاکر لے جائیں۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں چالیس لاکھ لوگوں کے غلط شناختی کارڈ بننے کی بات غلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اور شہباز شریف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی کوئی درخواست نہیں آئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات