لیہ پولیس قومی رضا کاران میں ٹی اے بل اور یونیفام الاﺅنس واجبات کے چیک تقسیم

ڈی پی او لیہ سید علی رضا نے 77لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 جولائی 2021 15:47

لیہ پولیس قومی رضا کاران میں ٹی اے بل اور یونیفام الاﺅنس واجبات کے ..
رضوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،چیمہ لیہ) لیہ پولیس قومی رضا کاران میں ٹی اے بل اور یونیفام الاﺅنس واجبات کے چیک تقسیم،ڈی پی او لیہ سید علی رضا نے 77لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی ،پولیس قومی رضا کاران کی انسداد جرائم کےلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا نے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو ٹی اے بل اور وردی الاﺅنس کے واجبات بذریعہ کراس چیک تقسیم کئے، کل 175پولیس قومی رضا کاران میں 77لاکھ روپے سے زائد رقم بصورت کراس چیک تقسیم کی گئی،ڈی پی او لیہ نے رضا کاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی رضاکاران پولیس فورس کا حصہ ہیں ،انسداد جرائم کےلئے رضاکاران کی خدمات قابل ستائش ہیں ،پولیس قومی رضاکاروں کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ، پولیس قومی رضا کاران الیکشن، محرم الحرام، رمضان المبارک ودیگر ان اہم مواقع پربطور پولیس معاون سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں ،تھانہ جات میں پولیس قومی رضاکاران اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں ،پولیس قومی رضا کاران کی ویلفئیر کےلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔