وزیراعظم عمران خان سندھ میں حکومت بنانے پر تل گئے
عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے پلاننگ شروع کر دی
مقدس فاروق اعوان پیر 12 جولائی 2021 15:58
(جاری ہے)
یہاں عمران خان ایک طرف سندھ میں حکومت بنانے کے لیے کوشاں ہیں وہیں پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہی ہے کہ ہمیں سرائیکی علاقے سے 30 سیٹیں لے دیں،سندھ میں تو وہ دھاندلی کی آزادی چاہتے ہیں۔
وہاں سے 15 کے قریب سیٹیں یہ دھاندلی سے جیتتے ہیں جو سرکاری افسروں اور پولیس کے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔ہونا تو یہ چاہئیے کہ سو فیصد شفاف الیکشن ہوں مگر شفاف الیکشن کوئی نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم پرست رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے گئے ہیں ، اس مقصد کیلیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جب کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ اسی طرح آئندہ چند روز میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کئی اہم رہنماؤں کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کردیا گیا ، سندھ سے تعلق رکھنے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم سیاسی رہنماؤں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، جس کے لیے جی ڈی اے کی قیادت ے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رابطے کیے، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ان رابطوں میں مٹیاری، بدین اور گھوٹکی اور سندھ کے دیگر علاقوں کی اہم سیاسی شخصیات کو حکمران جماعت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور آنے والے چند دنوں میں کئی رہنماء پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.