نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس

مختلف شکایات پر غور، ریجنل بورڈ نے 2ریفرنسز دائر کرنے اور2شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی

پیر 12 جولائی 2021 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے نظرئیے کرپشن کیخلاف جہاد کے تحت نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا۔جس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریجنل بورڈ نے 2ریفرنسز دائر کرنے اور2شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔

ان تمام منظور شدہ مقدمات میں خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا تھا۔ مقدمات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔۔ بورڈ نے افسران اور عہدیداران، لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر کے خلاف ر یفرنس دائر کرنے کی سفارش کی۔ ملزم غلام مصطفی پھل،سابقہ ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، آصف میمن ڈپٹی کمشنر/ای ڈی او،اور دیگر، قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ بورڈ نے افسران اور عہدیداران، بورڈ آف ریونیو اور دیگر کے خلاف ر یفرنس دائر کرنے کی سفارش کی۔ ملزمان ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سابقہ وزیر خزانہ، عبداللہ یوسف، سابقہ چیئر مین ایف بی آر، سلمان صدیق، سابقہ چیئر مین ایف بی آر اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے سرکاری خزانے کو11.125 ملین امریکی ڈالر نقصان پہنچایا۔

بورڈ نے ملزم نذیر احمد کیRs.1.083 million پلی بارگین کی درخواست ریفرنس نمبر 01/2019/H میں قابل احترام احتساب عدالت سے منظوری کی سفارش کی۔ملزم اختیارات کے ناجائز استعمال او ر 731-28ایکڑ سرکاری زمینوں کے جھوٹے اور جعلی ریکارڈ بنانے میں ملوث ہے۔ بورڈ نے ملزم فیاض سولنگی، ڈپٹی کمشنر، ضلع غربی کراچی اور دیگر کیخلاف انکوائری کی اجازت دی۔ملزم مختلف کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔

بورڈ نے میسرز بلیک اسٹون ڈیلپرزاور دیگر کی خلاف انکوائری کی اجازت دی۔ملزمان نے پٹیل ایونیو ہاسنگ پروجیکٹ، اسکیم 33کراچی کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے۔ ملزمان نے متاثرین کوپلاٹس کا قبضہ نہیں دیا۔ملزمان نے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔بورڈ نے میگا کرپشن کیسز کے کامیا ب تفتیش پر مشترکہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ڈجی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا (پی ایس پی)نے قومی خزانے سے لوٹی ہوئے رقم اور سرکاری زمین کے واپسی کے عزم کا اعادہ کیا۔