کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل سے فائرنگ کاتبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پریڈی پولیس نے برنس رود سے تین ڈکیت جبکہ پنجاب کالونی سے موٹر سائیکل لفٹر کندھ کوٹ گروپ کاکارندہ گرفتارکرلیا

پیر 12 جولائی 2021 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل سے فائرنگ کاتبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہوگئے پریڈی پولیس نے برنس رود سے تین ڈکیت جبکہ پنجاب کالونی سے موٹر سائیکل لفٹر کندھ کوٹ گروپ کاکارندہ گرفتار ہوگیا سہراب گوٹھ میں سیسہ کیفے پر چھاپہ مختلف علاقوں سے پولیس نے 24ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود نیشنل رئفائنری روڈ کے قریب 3 ملزمان کاشف نامی شہری سے لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے ،گشت پر معمور پولیس پارٹی پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے ا مقابلہ کے دوران ایک ملزم کو زخمی میں حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے ، گرفتار ملزم کی شناخت اربیلا شیخ کے نام سے ہوئی ہے ملزم سے موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمدپریڈی پولیس نے شارع لیاقت سے مقابلے کے بعد تین ملزمان وسیم ،رمیز عرف علی عرف اجے اور نواب کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزم سمیع اور مقیم فرار ہوگئے ادھر صدر پولیس نے دو ملزمان محمد زبیر ولد محمد شریف اور طارق علی ولد مبارک علی کو گرفتار کرکے چھینا ھوا موبائل فون برآمد کرلیا سہراب گوٹھ کی حدود میں شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ 7 افراد کو گرفتار شیشہ کیفے سے ملنے والے 16 شیشے بھی برآمد کر لئے فر ئیر پولیس نے پنجاب کالونی گلی نمبر 16 سے موٹر سائیکل لفٹر کندھ کوٹ گروپ کاکارندہ صابر علی ولد وعبدالرسول کو گرفتار کرکے اسلحہ اورگلشن اقبال کی چور ی شدہ موٹر سائیکل نمبر KIB-8017برآمد کرلی کندھ کوٹ گروپ پانچ افراد پر مشتمل ہے ، حیدری مارکیٹ،گلبہار ،سر سید،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،عزیز آبا،پاپوشنگر پولیس نے بائیک لفٹر،اسٹریٹ کریمنل، منشیات اور گٹکاماوا فروش سمیت 12 ملزمان محمد سراج ولد جلال الدین ،نسیم ولد عبدالزاہد,محمد نوید ولد محمد حنیف , شاہد ولد منیر ,جنید ,,انش ,محمد فہد ولد محمد شاکر, عمر ولد محمد ملک ,سجاد ولد امام بخش ,سہیل عباس ولد سلطان محمود , محمد حسین ولد قل محمد کو گرفتار کرکے اسلحہ ،مسروقہ موٹر سائیکلیں ،منشیات اور گٹکاماو برآمد کرلیا۔