پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے، جتنی جلدی الیکشن ہوں ملک کیلئے اتنا ہی بہتر ہے،مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ،سابق وزیراعظم ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں، وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 12 جولائی 2021 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے، جتنی جلدی الیکشن ہوں ملک کیلئے اتنا ہی بہتر ہے۔ نیب اور مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ۔ای سی سی کے فیصلوں کیمطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں، وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

پیر کو پی ایس او میں غیر قانونی تقرری کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب اور نہ ہی کیسز سے گھبراتے ہیں۔ یہ سب مخالفین کو دبانے کے کیسز ہیں۔ نیب نے کیسز کے ذریعے پاکستان کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ میری ضمانت کے حکم پر تفصیلی فیصلہ آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے الفاظ میں واضح ہے کہ یہ تمام کیسز جھوٹے ہیں۔

آج حکومت کے لوگ صفائیاں پیش کررہے ہیں۔ ایک ہفتے میں تین ججمنٹ آئی ہیں اسے پڑھ لیں۔انہوںنے کہا کہ نیب کا یہی رویہ رہا تو کوئی بھی یہاں کام نہیں کرے گا۔ نواز شریف کے خلاف ایک بھی کرپشن کا کیس نہیں بن سکا۔ نیب کے چیئرمین بتا دیں کہ وہ کس کے غلام ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین سال سے کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، لیکن حقیقت میں سب جھوٹ ہے۔

آج کرپشن تو خود حکومت میں ہے۔ آج ملک کے اندر بجلی کی کمی کیوں ہی اس کا ذمہ دار کون ہی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر بجلی بنارہے ہیں، ذمہ دار کون ہی چینی، گندم، پیٹرول بحران کے کیسز کون دیکھ رہا ہی وزرا کے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے کمیشن بنائے جاتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی عوام آپ کی نا اہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں۔ ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں۔

وزیراعظم تو دعوی کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ وزیراعظم خود کہہ رہے ہیں وہ مقدمات بنا رہے ہیں۔ آپ حکومت میں آنے کے قابل نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ غیر منتخب افراد کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت غیر مناسب تھی۔ اجلاس میں بریفنگ کا مقصد ارکان پارلیمنٹ کو حقائق سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ کشمیر کا الیکشن بھی 25 جولائی کو ہے۔

اگر ہم آزاد کشمیر کا الیکشن بھی شفاف نہ کرواپائے تو پھر سب بیکار ہے۔ یہ بھی ایک سوال ہے کہ اس ملک میں الیکشن کون کرواتا ہے۔ پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے، جتنی جلدی الیکشن ہوں ملک کیلئے اتنا ہی بہتر ہے، لیکن شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے، جتنی جلدی الیکشن ہوں ملک کیلئے اتنا ہی بہتر ہے۔