شہبازشریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو سیف سٹی پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا،پنجاب حکومت کا اعتراف

پیر 12 جولائی 2021 19:05

شہبازشریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو سیف سٹی پروجیکٹ کا ٹھیکہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) بزدار حکومت شہبازشریف کے ایک منصوبے کی معترف،شہبازشریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو سیف سٹی پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا،پنجاب حکومت کا لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30فیصد کیمرے خراب ہونے اعتراف،لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی جمع،پنجاب حکومت نے لیگی رکن حناپرویز کے مطالبے پر رپورٹ جمع کرائی۔

(جاری ہے)

سیف سٹی پروجیکٹ 17.52ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا۔پروجیکٹ کے تحت لاہور میں 7678کیمرے اور قصور میں 8150کیمرے نصب کیے۔کیمروں اور دیگر تنصیبات کی خریداری کیلیے ملکی اور غیرملکی اخباروں میں اشتہار دیے۔یہ اشتہار پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014کے تحت شائع ہوئے۔سب سے کم بولی دینے والی کمپنی ہواوے سے معاہدہ کیا۔خراب کیمرے کی مرمت کیلئے ہواوے کی انتظامیہ سے مذاکرات چل رہے ہیں۔