بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 12 جولائی 2021 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے پنجاب کے بلدیاتی فوری بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی ادارے فوری بحال کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 58ہزار لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔اڑھائی سالوں سے پنجاب میں گلی محلوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔لوکل باڈی کے نمائندے نچلی سطح کے مسائل حل کرنے کیلئے بہترین معاون ثابت ہوتے ہیں۔حکومت فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں کو ان کے دفاتر کا چارج دے۔