بجلی چوروں کے خلاف آپریشن دوران پیسکو عملے کو یرغمال کردیا گیا

پیر 12 جولائی 2021 19:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن دوران پیسکو عملے کو یرغمال کردیا گیاپیسکو عملے کو یرغمال کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی ، موسی زئی میں گزشتہ روز پیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی چوروں او ر کنڈے ڈالنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو اس دوران سپرنٹنڈنٹ مظہر حسین اور انکے دیگر عملے کو یرغمال بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور پیسکو عملے کو شدید دھمکیاں دی گئی ۔ جبکہ موسی زئی میں بجلی کے نئے میٹر لگا کر کنڈے ہٹانے کے عملے کے دوران لوگوں کو اشتعال دلا کر پیسکو عملے کو یرغمال کیا گیا ۔ اور سپرنٹنڈ نٹ شیر علی کو کام کرنے سے روک دیا گیا جس پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں واضح رہے کہ پشاو ر کے نواحی علاقوں بڈھ بیر، ہزار خوانی اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے۔ اور پیسکو کے عملے پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔