اسلام آباد کو کرونا فری شہر بنا کر باقی ملک کے لیے ماڈل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، علی نواز اعوان

شہری اور دیہی علاقوں میں کرونا وائرس ویکسین کا عمل تیز کرنے کے لیے 46 نئے یونٹس قائم کیے گئے ہیں،بیان

پیر 12 جولائی 2021 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد کو کرونا فری شہر بنا کر باقی ملک کے لیے ماڈل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہی علاقوں میں کرونا وائرس ویکسین کا عمل تیز کرنے کے لیے 46 نئے یونٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 23 یونٹس مختلف یونین کونسلز میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ 23 موبائل یونٹس ہیں جنہوں نے پیر 12 جولائی سے کام شروع کر دیا ہی- پیر کو اپنے خصوصی پیغام میں علی نواز اعوان نے کہا کہ کرونا وائرس کا ایک علاج ہے اور وہ ہے ویکسین لگوانا جس کے لیے ہم کوششیں تیز تر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کی ہدایات اور خصوصی دلچسپی سے ہم اسلام آباد کو ملک کے دیگر حصوں کے لیے مثال بنا ریے ہیں اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ 46 نئے یونٹس کے قیام سے شہر کی زیاد سے زیادہ اہل آبادی کو ویکسین لگانے ہدف حاصل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو ویکسین لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن ہم عوام کے تعاون کے بغیر اپنا کام نہیں کر سکتے ہم چاہتے ہیں کہ شہری اسلام آباد میں پہلے کہ طرح رہ سکیں مل جل سکیں کاروبار کر سکیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین لگوائی جائے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ویکسین عملے کے ساتھ تعاون کریں اپنے قریب ترین ویکسین مرکز جائیں ویکسین لگوائیں کیونکہ کروناوائرس مستقبل قریب میں کہیں جاتا نظر نہیں آتا لیکن ہم ایس او پیز پر عمل کر کے اور ویکسین لگوا کر ہی اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں