جھنگ،ڈائریکٹر فشریز ایڈمن افتخار احمد گجر کا فش بائیوڈائیورسٹی ہیچری ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران جاری پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کا معائنہ

پیر 12 جولائی 2021 20:00

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) ڈائریکٹر فشریز ایڈمن افتخار احمد گجر نے فش بائیوڈائیورسٹی ہیچری ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران جاری پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔اور فشریز افسران کو ہدایت کی کہ بروقت ترقیاتی منصوبے کام مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کے فوائد جلد سے جلد حاصل کئے جا سکیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق محکمہ فشریز پنجاب ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی سربراہی میں محکمہ فشریز کی تجدید و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

جھنگ میں دوسری ہیچری ہے جو قدرتی پانیوں میں آبی حیات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈائریکٹر فشریزنے کہا کہ ہمارا مشن صوبہ بھر کے قدرتی پانیوں میں آبی حیات کی بقا اور بحالی ہے تریموں ہیڈورکس کے قریب قائم اس بائیوڈائیورسٹی ہیچری کے قیام کا مقصد وافر تعداد میں بچہ مچھلی پیدا کرنا ہے تاکہ قدرتی حیات کی بقا اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے اور آلودگی سے ختم ہونے والی مچھلی کی اقسام کو دوبارہ دستیاب کرنے کے لیے پراجیکٹ میں جدید طریقے سے نسل کشی کا انتظام کیا گیاہے اس سے مچھلی کی پیداواراور قومی آمدن میں خاطر خوانہ اضافہ ہوگا۔