عمر ان خان کی بااعتماد اور متحر ک قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے،ملک امین اسلم

پیر 12 جولائی 2021 20:09

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) وزیر اعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمر ان خان کی بااعتماد اور متحر ک قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام کی تمام مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ ضلع بھر کے چودہ بڑے دیہا توں کے لیے سوئی گیس کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، جس پر تنیتس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

سوئی گیس کے دیگر منصوبوں پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔ بہت جلد ان تمام منصوبوں کی تکمیل ہو گی۔ پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی جذبے سے سر شار ہو کر موجودہ مشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ملک کے معاشی حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے اور موجودہ اعشاریے اس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا گیا ہے اور اس تر قی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر پہتی اور رحموں روڈ میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجودتھی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ ضلع بھر میں صاف پانی کے فلٹر یشن پلا نٹس لگائے جارہے ہیں،تعلیمی ادارے اپ گر یڈ کیے جارہے ہیں اور نئے تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی جارہی ہے اور ان سب کی وجہ سے ہمار ے ضلع میں ترقی کے روشن باب کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت اپنے مقامی نما ئندوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ان کے دفتر اور گھر کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے۔این اے 55 اور56 میں سو ئی گیس کی فراہمی،سڑکوں کی بحالی اور مر مت اور دیگر کئی عوامی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور اس حلقے کے عوام بہت جلد ان تمام منصوبوں سے استفادہ کر سکیں گے۔