Live Updates

وزیراعظم نے آزادکشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا ہے،شیخ رشید

ٴتحریک انصاف غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کی ضامن ہے ، جس کو ہار کا خوف ہے وہ شور مچا رہے ہیں وزیراعظم نے تین جلسے کرنے ہیں، میں نے درخواست کی تین کے بجائے پانچ جلسے کریں

پیر 12 جولائی 2021 22:12

وزیراعظم نے آزادکشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا ہے، جس کو ہار کا خوف ہے وہ شور مچا رہے ہیں،تحریک انصاف غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کی ضامن ہے ،اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ نہیں آتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزرائ و پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہم کشمیر میں ثابت کریں گے کہ تاریخ میں پہلی بار منصفانہ الیکشن ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

تحریک انصاف غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کی ضامن ہے، شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ,17 18 اور 19 جولائی کو کشمیر میں جلسے کریں گے ، وزیراعظم نے تین جلسے کرنے ہیں، میں نے درخواست کی ہے وزیراعظم تین کے بجائے پانچ جلسے کریں۔انہوں نے کہا جس کو ہار کا خوف ہے وہ شور مچا رہے ہیں۔جس نے ہارنا ہے اس نے الزام لگانا ہے، انہوں نے سیاپا ہی کرنا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ نہیں آتے۔ وزیراعظم 17 18 اور 19 جولائی کو کشمیر میں جلسے کریں گے، شیخ رشید
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات