نامعلوم چور سکھر پولیس،شہریوں،تاجروں کیلئے درد سر بن بن گئے ،چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

پیر 12 جولائی 2021 22:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) نامعلوم چور سکھر پولیس،شہریوں،تاجروں کیلئے درد سر بن بن گئے ،چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ،نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 18 تولا سونا، 2 لاکھ پرائز بانڈ اور ایک لاکھ روپے نقد رقم چوری کرگئے،شہری و وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا ہے گذشتہ روز سکھر تھانہ اے سیکشن کی حدود نزد مکرانی مسجد بندر روڈ سکھر سے بنام عمران ولد عبدالرشید بندھانی کے بند گھر سے رات نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے 18 تولا سونا زیور اور 2 لاکھ کے پرائز بانڈ اور ایک لاکھ روپے نقد رقم چوری کرکے فرار ہو گئے دوسری جانب شہری و وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ رہی ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں شہری و سماجی ،مذہبی و تاجر تنظیموں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔