وزیر اعلی پنجاب کا حلقہ بستی مہندہ بنیادی سہولیات زندگی سے محروم

سیوریج کے گندے پانی کے تعفن کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلاء رہنے لگے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 جولائی 2021 18:31

وزیر اعلی پنجاب کا حلقہ بستی مہندہ بنیادی سہولیات زندگی سے محروم
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی)   نواحی بستی مہندہ بنیادی سہولیات زندگی سےمحروم نالی سولنگ گلی اور سیوریج کا نظام نہ ھونے سے بستی کا سیوریج کا گنده پانی تالاب میں جمع ھو کر جوھڑ کی شکل اختیار کر چکا ھے بد بو اور تعفن کی وجہ سے بستی کے مکینوں کی زندگی دشوار ھو چکی ھے اور مچھروں کی افزائش کی وجہ سے لوگوں میں ملیریا تو عام ھے ھی اب ڈینگی بھی ھونا شروع ھو چکا ھے ۔

(جاری ہے)

اور نمازی نماز پڑھنے نہیں جا سکتے بچوں کو سکول جانے کےلیے مشکلات کا سامنا ھے بستی مہندہ کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ کئی بار ٹی ایم او اور اے سی تونسہ کو درخواستیں دیں لیکن انہوں نے درخواستوں کو پڑھنا تک گوارہ نہ کیا ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔