ملک مشکل صورت حال سے دوچارہے،مہنگائی نے عوام کوپریشان کردیاہے،مولانا فضل الرحمن

غلام نبی شاہ کی وفات عظیم سانحہ ہے،یہودی ایجنٹوں کو پاکستان سے بھگا کر دم لیں گے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے جو کچھ کیاسب کے سامنے ہے ، امیر جے یو آئی

پیر 12 جولائی 2021 23:29

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورت حال سے دوچارہے،مہنگائی نے عوام کوپریشان کردیاہے،غلام نبی شاہ کی وفات عظیم سانحہ ہے،یہودی ایجنٹوں کو پاکستان سے بھگا کر دم لیں گے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے جو کچھ کیاسب کے سامنے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز جامعہ سراج العلوم مانسہرہ میں مولاناسیدغلام نبی شاہ صاحب کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہودی ایجنٹوں کو پاکستان سے بھگا کر دم لیں گے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے جو کچھ کیاسب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرف افراتفری ہے ،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ رحمہ اللّٰہ کی رحلت سے ہم ایک عظیم اکابر سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ یہ سال عام الحزن کا سال ہے اس سال ملک پاکستان میں جید قسم کے علمائے کرام دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں جن کا دنیا سے رحلت فرما جاناہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے عوام افراتفری کا شکار ہیں،غریب خشک روٹی کے ایک ایک نوالے کیلئے ترس رہے ہیں،قومی و صوبائی سب ادارے اپنی اپنی افادیت کھو چکے ہیں، ملک میں تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے کرپشن لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سید غلام نبی شاہ جمعیت علمائے اسلام کے عظیم اثاثہ تھے۔ انہوںنے کھبی بھی نظریات پر کمپرومائز نہیں کیا ،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے۔