سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل ، ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ گراؤنڈ کو اصلی شکل میں بحال

پیر 12 جولائی 2021 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ گراؤنڈ کو اصلی شکل میں بحال کردیاگیا،ایف ایٹ فٹ بال گراؤنڈ پر میچز کا آغاز کردیا گیا.

(جاری ہے)

چیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایات پرایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے گرائونڈ کو دوبارہ آباد کر دیا ،ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن, کیپٹن سید علی اصغر, ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر سی ڈی اے کی زیر نگرانی f8 فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاؤن کلب اور یو سی کلب G 8کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا گیا. اس موقع پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.فٹ بال گراؤنڈ سے تجاوزات اور ملبہ ہٹاکر گراؤنڈ کو بحال کرایا ہے ،فٹ بال گراؤنڈ سے ایف ایٹ کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔