تربیلا ڈیم متاثر کے مطالبات منظور کرکے ان کے تحفظات دور کئے جائیں، سکندر حیات شیرپائو
پیر 12 جولائی 2021 23:34
(جاری ہے)
افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطہ میں استحکام افغانستان میں امن سے وابستہ ہے جبکہ اسلام آباد کے پاس افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ افغانستان کی سنگین صورتحال سے ہمارا ملک اور باالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان متاثر ہو سکتا ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی اور گھی و چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔سکندر شیرپائو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام سمیت صوبہ کے حقوق و تحفظ کو بھی اپنے ایجنڈے سے خارج کردیا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے وفاق کے ساتھ بجلی خالص منافع کی مد میں بقایاجات کے حصول،این ایف سی ایوارڈ کے انعقاد اور 1991کے واٹر ایکارڈ کے مطابق پانی استعمال کے چارجز کے حوالے بات تک نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی بدولت صوبہ کے مالی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ پسماندگی کی طرف بڑھتا جارہا ہے ،صوبہ میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں بند اور لوگ بے روزگار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد پانچ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔انھوں نے ملک میںمڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سنگین حالات سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ہے لیکن اس سے قبل انتخابی اصلاحات کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔اجتماع سے قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل،ضلع ہری پور کے چیئرمین سیٹھ فضل الرحمان اور جنرل سیکرٹری گل حبیب نے بھی خطاب کیامزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.