پاکستان میں یو ایف ایل کے آغازسے مارشل آرٹس کھیل کو فروغ ملے گا،خیضر اللہ

پیر 12 جولائی 2021 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) پشاور سے تعلق رکھنے والے ووشواور باکسنگ کے سابق باصلاحیت کھلاڑی وصوبائی ووشوایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری خیضر اللہ نے کہاہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یونیورسل فائٹ لیگ (یوایف ایل)جلد شروع ہوگاجس سے یقیناًمارشل آرٹس فروغ ملے گااور اس سے وابستہ کھلاڑیوں کوآغے بڑھنے کیساتھ ساتھ انہیں مالی فوائد ملیںگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں یوایف ایل انتظامیہ کی جانب سے کوچنگ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خیضر اللہ نے کہاکہ پاکستان میں میکس مارشل آرٹس شروع ہوناایک اچھا اقدام ہے اس سے کھلاڑیوں کی مالی پوزیشن مستحکم ہوگی بلکہ غیرملکی دورے بھی کرینگے۔انکاکہناتھاکہ یو ایف ایل کے اس تقریب میں خیبر پختونخوا،پنجاب،بلوچستان، اسلام آباد،آزاد کشمیر میں تعینات کوچزکو سرٹیفکیٹس دیدیئے گئے ، اس فائٹ کیلئے ملک بھر سے ایم ایم اے کے فائٹرزنے اپنی رجسٹریشن پہلے سے کرلی گئی ہیں۔