پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کاالیکشن پورے جذبے سے لڑے گی اور کامیابی حاصل کریگی‘ فریال تالپور

پولنگ ایجنٹ سارا دن پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں، مصدقہ رزلٹ لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں

منگل 13 جولائی 2021 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ و پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم چلائی ،کارکن ہرووٹر تک پہنچنے کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں،پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے ۔ ان خالات کا اظہارا نہوں نے اپنی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں حاجی عزیزالرحمن چن، اسرار الحق بٹ، ثمینہ خالد گھرکی، فیصل میر، اورنگزیب برکی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار ایل اے 42 سے شبیر عباس میر اور ایل اے 34 سے سردار زاہد اقبال بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں آزاد کشمیر کشمیر انتخابات کی حکمت عملی اور کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن کی بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کاالیکشن پورے جذبے سے لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ25 جولائی کو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لائیں، پولنگ ایجنٹ سارا دن پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں، کوئی پولنگ ایجنٹ مصدقہ رزلٹ لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے کارکنوں کو متحرک کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، کارکنوں کا خیال رکھتی ہی