میانمار میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتکال ’تشویش ناک ہے، آنگ سان سوچی

منگل 13 جولائی 2021 00:20

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) میانمار کی معزول سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کے ایک وکیل نے کہا ہے کہ سوچی ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کو تشویش کا باعث قرار دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ پیر کو ایک عدالتی پیشی سے پہلے سوچی نے اپنے وکلائ کی ایک ٹیم سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے اپنے ان خدشات کا اظہار کیا۔ سوچی فروری کے اوائل میں میانمار میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں اور ان پر مقدمہ چل رہا ہے۔ سوچی پر متعددالزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ان کی قانونی ٹیم مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :