سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب کیخلاف شکایت، حکومت نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا

منگل 13 جولائی 2021 00:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف شکایت قابل سماعت ہونے سے متعلق اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔

(جاری ہے)

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا۔اجلاس میں اٹارنی جنرل نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کیقابل سماعت ہونیسے متعلق ابتدائی دلائل دیے۔اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت سے ہدایات لیکرجواب داخل کرنیکے لیے مہلت کی استدعا کی جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا