بلوچستان کے زمینداروں کو موجودہ صورتحال میں شدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے،میرچنگیز جمالی

منگل 13 جولائی 2021 00:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیزخان جمالی نے کہا ہے کہ انفراسٹکچر اور پانی کے معاملات عدم توجہی کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کو موجودہ صورتحال میں شدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے تین سال کے دوران موجودہ صوبائی حکومت نے کینال ایری گیشن کے کسی منصوبے کو اہمیت نہیں دی سندھ حکومت نے جمعہ کے روز تک ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی تربیلا ڈیم میں چھوڑنے کی یقین دلائی ہے ترجمان حکومت بلوچستان بیان بازی سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ دریائوں میں پانی کی کمی اور بلوچستان میں بیراج اور کینالوں کی خستہ حالت کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کو فصل کی تیاری کے موقع پرشدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے پانی کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری ‘ وزیراعلیٰ سندھ اور خورشید شاہ مکمل تعاون کررہے ہیں ارسا سے بھی ہماری اس ضمن میں بات ہوئی ہے کیونکہ پانی کی کمی کے باعث زمیندار انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں موقف اختیار کیا جارہا ہے