سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے

میر احمدان خان بگٹی گذشتہ چند روز سے نشتر اسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 جولائی 2021 10:51

سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2021ء) : سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق میر احمدان بگٹی گزشتہ چند روز سے نشتر اسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج ڈیرہ بگٹی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ میر احمدان بگٹی 2008ء میں پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر این اے 265 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2013ء کے انتخابات میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے میر احمدان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت بھی کی۔