والدہ شاہ رخ کے ساتھ فلم کا سن کر رو پڑی تھیں‘ ماہرہ خان

والدہ کو بتایا جی مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر آئی ہے، والدہ میری بات پر بے حد خوش ہوئیں

منگل 13 جولائی 2021 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) سپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ جب ان کی والدہ کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو کا پتا چلا تو انہوں نے رونا شروع کردیا تھا۔بھارتی میڈیا پر حال ہی میں ماہرہ خان کا ایک پرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں ان کی بالی وڈ میں ڈیبیو سے متعلق گفتگو بھی شامل ہیں۔انٹرویو کے مطابق ماہرہ خان نے کہا تھا کہ جب انہوں نے اپنے اہل خانہ کو بالی وڈ ڈیبیو سے متعلق بتایا تو سب حیران رہ گئے۔

انٹرویو کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ’رات کا وقت تھا جب میں نے اپنے تمام گھر والوں والد ، والدہ اور بھائی کو ایک جگہ جمع کیا اور بتایا کہ مجھے بالی وڈ سے فلم رئیس کے لیے آفر آئی ہے جس پر سب غیر یقینی کی کیفیت کا شکار ہوگئے تھے‘۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’والد سنتے ہی کہنے لگے مزید بتاؤ! جبکہ والدہ کا کہنا تھا کہ واقعی پھر میں نے جب یہ بتایا کہ اداکار شاہ رخ خان ہوں گے تو میری والدہ نے رونا شروع کردیا اور کہاکہ میں جھوٹ بول رہی ہوں کیا واقعی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرو گی‘ ماہرہ خان نے کہا کہ ’والدہ کو بتایا جی مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر آئی ہے، والدہ میری بات پر بے حد خوش ہوئیں اور کہا کہ میں زندگی میں بہت بہترین کام کروں گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’والدہ کی بچپن سے خواہش تھی کہ میں شاہ رخ خان کے کام کروں ۔واضح رہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کے لیے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں ور یہ فلم 25 جنوری 2017 کو ریلیز کی گئی تھی۔