عراق میں کرونا مریضوں کے اسپتال میں آتش زدگی ، ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی

منگل 13 جولائی 2021 11:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں آتش زدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ 70 مریض جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عراق کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا کہ جنوبی صوبہ ذی قار کے دارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔

اس سے قبل عراقی ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ۔واقعے کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اسپتال میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔عراق کے سر کاری ذرائع کے مطابق حادثے کی خود چھان بین کے لیے وزیراعظم مصطفی الکاظمی ذی قارشہر پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :