امریکی جنرل آسٹن ملر افغانستان میں کمانڈر کے عہدے سے مستعفی

کابل میں منعقدہ ایک تقریب جنرل آسٹن ملر نے کمانڈر کے عہدے سے استعفی دیا

منگل 13 جولائی 2021 12:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل آسٹن ملر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقریب جنرل آسٹن ملر نے کمانڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا، جس سے طویل افغان جنگ کا علامتی اختتام ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل آسٹن ملر نے امریکی جنگ کا علامتی اختتام کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ طالبان ملک بھر میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔