دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنی حکومت قبول نہیں کریگی، امریکا

افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

منگل 13 جولائی 2021 13:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو اور جو واضح اکثریت رکھتی ہو، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے، 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمیکا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔