جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور اقوام متحدہ کی تنظیم یونیڈو کے نئے سربراہ منتخب

نومبر کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ان انتخابات کے نتائج کی تصدیق کرے گی

منگل 13 جولائی 2021 13:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) جرمنی کے وفاقی وزیر برائے ترقیاتی امور گیئرڈ ملر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی یونیڈو کے آئندہ سربراہ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسچین سوشل یونین سی ایس یو کے سیاست دان اس تنظیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں عہدے کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں فاتح کے طور پر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان جرمنی کی وزارت ترقیاتی امور نے کیا۔ تاہم نومبر کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ان انتخابات کے نتائج کی تصدیق کرے گی۔ گیئرڈ ملر ویانا میں قائم اس تنظیم کی سربراہی کرنے والے پہلے جرمن ہوں گے۔ یہ تنظیم ترقی پذیر ممالک میں صنعتی ترقی کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ اس کی سربراہی 2013 سے چینی سیاستدان لی یونگ کر رہے تھے۔ گیئرڈ ملر نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سیاست سے دستبردار ہو جائیں گے۔