کیوبا حکومت مظاہرین کے مطالبات پر غور کرے، جو بائیڈن

منگل 13 جولائی 2021 13:55

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) کیوبا میں عوامی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہوانا حکومت کو چاہیے کہ مظاہرین کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ کیوبا کے مظاہرین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جو ان کے بقول دہائیوں سے جبر و ستم اور معاشی مشکلات کا شکار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے مطابق وہ کیوبا کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ ادھر کیوبا کے صدر نے اامریکا کی طرف سے اپنے ملک پر لگی پابندیوں کو کیوبا کے مسائل کا ذمہ دار قرار دیا۔ کیوبا میں گزشتہ اتوار کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران ضروری غذائی اشیا کے لیے طویل قطاروں میں لگنے اور ادویات کی قلت سے تنگ آ کر ہزاروں شہری کمیونسٹ حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔