بارشوں کے پانی کے نکاسی کیلئے کئے جانیوالے ناکافی اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ سر اٹھانے لگا

منگل 13 جولائی 2021 13:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کے پانی کے نکاسی کیلئے کئے جانیوالے ناکافی اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ سر اٹھانے لگا ہے گزشتہ دنوں ہونیوالی بارشوں کا پانی مختلف مقامات پر تاحال موجود ہے جن میں بڑی تعداد میں مچھروں کی افزائش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے ڈینگی‘ لاروا پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس سے ڈینگی کے پھیلاؤ میں مدد ملے گی شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں اور فوری طور پر شہر بھر میں بارشوں کے پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی سے بچا جاسکے۔