کشمیریوں کی ہر قربانی کشمیر کے الحاقِ پاکستان کی طرف بڑھتا ہواقدم ہے

جسٹس افتخار محمد چوہدری ، صدرپاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی کایومِ شہداء کشمیرکے موقع پر قوم کے نام پیغام

منگل 13 جولائی 2021 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) ہم بحثیت فرد اور قوم غیور کشمیریوں کی جدوجہداِ ٓزادی میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور 13 جولائی 1931 کے شہیدوں کو اپنا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جسٹس افتخار محمد چوہدری صدر پاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی نے یومِ شہداء کشمیرکے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پرامن و نہتے کشمیری مظاہرین پر مہاراجہ ڈوگرا کی حامی فوجیوں کی فائرنگ اس مزاحمتی تحریک کی شمع کو بجھانے کی کوشش تھی جو آج الائو بن کر بھارتی غاصبانہ فوج کے آگے جل رہی ہے ۔ آج مقبوضہ کشمیر کا ہر فرد آزادی و حریت کی تصویر ہے جس میں بھارت کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے ۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسلامی وبین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئیے وہ اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کی ظلم و بربریت سے نجات مل سکے۔