ہم وطن کو قتل کرنے والے سعودی شہری کے خلاف قصاص کی سزا پر عمل

اس نوعیت کا اقدام کرنے والے ہر شخص کو اسی طرح شرعی سزا دی جائے گی،سعودی وزارت داخلہ

منگل 13 جولائی 2021 15:30

ْ ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عسیر صوبے کے شہر ابہا میں ایک مجرم کی قصاص کی سزا پر عمل ہو گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شہری فیصل بن یحی بن سعید القحطانی نے جھگڑے کے دوران میں اپنے ہم وطن فارس بن علی بن سعید الحمامی کے سینے میں چاقو مار کر اسے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام نے واقعے کے بعد مجرم فیصل القحطانی کو گرفتار کر لیا تھا۔ تحقیقات کے بعد مجرم کو عدالت میں قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا گیا۔ عدالت نے مجرم کے خلاف قصاص کی سزا سنائی۔فیصل القحطانی کی سزا پر گزشتہ روز عمل کیا گیا۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کا اقدام کرنے والے ہر شخص کو اسی طرح شرعی سزا دی جائے گی۔