اسرائیل کا غزہ کی پٹی کے محاصرے میں معمولی نرمی کا اعلان

معمولی نرمی کاا علان سیکورٹی استحکام برقرار رہنے کے ساتھ مشروط ہے،ترجمان اسرائیلی فورسز

منگل 13 جولائی 2021 15:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہاہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں سمندری شکار کے رقبے میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 9 سمندری میل سے بڑھا کر 12 سمندری میل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر پیر کے روز سے عمل درآمد شرو ع ہوگیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ادرعی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ اقدام حالیہ عرصے میں سیکورٹی کے حوالے سے پر سکون حالات کے پیش نظر سیاسی طور پر منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

ادرعی نے مزید کہا کہ کرم ابو سالم گزر گاہ کے راستے مختلف نوعیت کا سامان اسرائیل سے غزہ پٹی برآمد کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سامان میں طبی لوازمات اور سمندری شکار سے متعلق مواد کے علاوہ صنعت اور ٹیکسٹائل سے متعلق خام مال شامل ہے۔ اسی طرح زرعی اور ٹیکسٹائل مصنوعات غزہ پٹی سے اسرائیل جا سکیں گی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے زور دے کر بتایا کہ ان اقدامات پر عمل کا سلسلہ سیکورٹی استحکام برقرار رہنے کے ساتھ مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :