فریال تالپور سے چودھری اسلم گل اور عثمان ملک کی بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات

منگل 13 جولائی 2021 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) انچارج آزاد کشمیر الیکشن فریال تالپور سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پراسلم گل نے وسطی پنجاب میں کشمیر الیکشن پر ہونیوالا پارٹی سرگرمیوں پر انہیں بریف کیا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نیچودھری اسلم گل کو لاہور سے باہر کشمیر الیکشن مہم کی مانیٹرنگ کرنیکی ہدایت جبکہ عثمان ملک نے کہا کہ پارٹی قیادت کو کشمیر انتخابات میں اچھا رزلٹ دینے کی کوشش کرینگے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ25جولائی کے بعد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی ،آئندہ کشمیر میں عوامی راج ہو گا۔کشمیری عوام اور کشمیر کاز کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات پر فخر ہے۔فریال تالپور نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں آصف زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بھر پور انتخابی مہم جاری ہے اوربطور انچارج کشمیر الیکشن خود انتخابی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے مظفر آباد جا رہی ہوں۔