پشاور،ایڈمنسٹریٹرٹائون ٹوکی منڈیوںایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنانیکی ہدایت

تجاوزات وغیرقانونی منڈیوںکیخلاف روزانہ کارروائیاںکی جائیں،قدیرنصیر

منگل 13 جولائی 2021 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) ایڈمنسٹریٹر ٹاون ٹو قدیر نصیر نے مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور روزانہ کی بنیادوں پر منڈیوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ ایک احکامات انہوں نے گزشتہ روز کالا منڈی کے دورے کے موقع پر جاری کئے،تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاون ٹو قدیر نصیر نے گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع کالا منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے منڈی میں صفائی کی صورتحال، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، انہوں نے منڈی آنے والے خریداروں اور بیوپاریوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے منڈی مویشیاں میں اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو ہدایات کی کہ منڈی آنے والے کسی بھی شہری کو بغیر ماسک کے منڈی میں داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ منڈی آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا پابند کیا جائے، ٹاون ٹو کی حدود میں ٹریفک کا نظام اور صفائی کی صورتحال متاثر کرنے کا باعث بننے والی غیر قانونی منڈیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی، انہوں نے ریگولیشن برانچ کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بھی کارروائیاں یا عمل میں لائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہری حلقوں سے بھی اپیل کی ہے کہ مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہوئے خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا جیسی مہلک وباء سے بچانے کیلئے ایس او پیز کاخیال رکھیں اور منڈیوں سے گھر پہنچتے ہی نہا کر کپڑے تبدیل کریں، تھوڑی سے احتیاط کورونا وائرس سے بچا سکتی ہی